• مئی 25, 2022

سہانا خان کی زویا اختر کی فلم سے بالی وڈ میں ڈیبیو کی قیاس آرائیاں

ممبئی: بالی وڈ سٹار شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ وہ بہت جلد زویا اختر کی فلم سے بالی وڈ میں ڈیبیو کریں گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سہانا خان کو حال ہی میں ممبئی میں فلمساز زویا اختر کے آفس کے باہر دیکھے جانے کے بعد یہ خبریں گردش کرنا شروع ہو گئی ہیں۔ دراصل سہانا خان کو زویا اختر کے آفس کے باہر مشہور فوٹو گرافر گروپ پاپرازی نے دیکھ لیا تھا جس کے بعد کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

یہ امر اپنی جگہ قابل ذکر ہے کہ شاہ رخ خان، سہانا خان اور زویا اختر کی جانب سے ڈیبیو کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔

Read Previous

یوکرین کی حمایت میں امریکی فوج پولینڈ کی سرحد پر پہنچ گئی

Read Next

کراچی: ہر ماہ بھتہ خوری کے 30 سے زائد جھوٹے مقدمات درج ہونے کا انکشاف

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔