• اکتوبر 26, 2021

سکھ کمیونٹی بھارتی وزیراعظم مودی کے خلاف واشنگٹن میں سراپا احتجاج

نیویارک: واشنگٹن میں سکھ کمیونٹی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف سراپا احتجاج بن گئی، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں 25 ستمبر کو مودی کی تقریر کے موقع پر بھی بڑے پیمانے پر مظاہروں کا منصوبہ ہے۔

واشنگٹن میں سکھ فار جسٹس کے کارکنوں نے ہوٹل کے باہر احتجاج کیا، مظاہرین نے خالصتان اور کسانوں کے حق میں نعرے بازی کی، امریکا کی کئی ریاستوں میں سکھوں کی مختلف تنظیموں نے مودی کے خلاف مظاہروں کا اعلان کر رکھا ہے۔

نیویارک کے مظاہرے میں شرکت کے لئے امریکا بھر سے سکھ پہنچیں گے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ بھارت نے جس طرح کشمیریوں کے خلاف ظلم کا سلسلہ روا رکھا ہے ایسے ہی سکھ برادری بھی بھارت میں مظالم کا شکار ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

نواز شریف کے نام پر کورونا ویکسین کا جعلی اندراج، اسپتال کے ایم ایس معطل

Read Next

ایک ہفتے میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 80 روپے تک مہنگا،ریٹ 1440 روپے تک جا پہنچا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے