• جولائی 30, 2021

سپیکر قومی اسمبلی نے 7 ارکان کے ایوان میں داخلے پر عائد پابندی ختم کر دی

اسلام آباد: سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے ہنگامہ آرائی کرنے والے سات ارکان کے قومی اسمبلی کی حدودمیں داخلے پرپابندی ختم کر دی۔

سپیکر نے ہنگامہ آرائی کرنے والے سات ارکان پرگذشتہ روز پابندی لگائی تھی جن میں علی نواز اعوان، عبدالمجید خان اور فہیم خان کا تعلق حکومت سے جبکہ اپوزیشن اراکین میں شیخ روحیل اصغر،علی گوہر،چودھری حامد حمید اور آغارفیع اللہ شامل تھے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے سپیکر کے تازہ فیصلے سے متعلق اراکین اور سکیورٹی کو آگاہ کر دیا گیا۔

سپیکر اسد قیصر نے ارکان پر پابندی معاملات کو سلجھانے اور ماحول خوشگوار رکھنے کیلئے اٹھائی۔ اپوزیشن کی جانب سے گذشتہ روز سپیکر کو بھیجے گئے مراسلے میں ممبران پر پابندی اٹھانے کا مطالبہ کیاگیاتھا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

جانبدار نہیں، تحریک عدم اعتماد لانا اپوزیشن کا حق: سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

Read Next

پی ایس ایل 6: اسلام آباد یونائیٹڈ کا آج زلمی، کنگز کا قلندرز سے جوڑ پڑے گا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے