• اکتوبر 20, 2020

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی یورپی یونین کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے یورپی یونین کے سرمایہ کاروں کو پاکستان کی معاشی ترقی میں کردار ادا کرنے کیلئے ملک میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔تفصیل کے مطابق پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر اندرولا کمینارا سے آج اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی وسیع گنجائش ہے۔سپیکر نے کہا کہ موجودہ حکومت نے معاشی اور صنعتی شعبوں کی ترقی کیلئے سرمایہ کار دوست پالیسیاں متعارف کرائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت مکمل کئے گئے منصوبوں سے ملک میں معاشی سرگرمیاں تیز ہوئی ہیں۔اسد قیصر نے کہا کہ پرامن افغانستان پاکستان سمیت خطے کے امن اورترقی کیلئے ناگزیر ہے۔ یورپی یونین کی سفیر نے کہا کہ پاکستان کیساتھ تجارت کا حجم بڑھانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کا مشن پارلیمانی تعاون کوفروغ دینے میں اپنا کردارادا کرتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ یورپی یونین پاکستان میں ڈھانچہ جاتی، سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے بھی اپنا تعاون جاری رکھے گی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

امریکی ڈالر کی قدر تیزی سے گرنے لگی

Read Next

سیاسی انتقام کے حامی نہیں اور نہ ہی بغاوت کے مقدمات سے تعلق ہے،وزیر اعظم کا دو ٹوک موقف

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے