• جنوری 19, 2022

سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو نیب کے سامنے سرنڈر کرنے کا حکم

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو نیب کے سامنے سرنڈر کرنے کا حکم دیتے ہوئے ضمانت کی درخواست پر سماعت اگلے ہفتے کے لیے مقرر کر دی۔

 جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی سندھ ہائی کورٹ سے ضمانت منسوخ ہونے کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو نیب کے سامنے سرنڈر کرنے کا حکم دیا، جس پر وکیل نے استدعا کی کہ ٹرائل کورٹ کے سامنے سرنڈر کرنے دیا جائے۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ ٹرائل کورٹ کے سامنے سرنڈر کرنے کا حکم نہیں دے سکتے، ہم نے قانون کے مطابق چلنا ہے۔ جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ آپ پہلے نیب اتھارٹی کے سامنے سرنڈر کریں، سرنڈر کرینگے تو آپ کی درخواست ضمانت ٹیک کر لیں گے۔ جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ ہائیکورٹ سے ضمانت خارج ہونے کے ضمانت بعد از گرفتاری کیسے کی گئی، ملزم نے نیب کے سامنے سرنڈر نہیں کیا۔

وکیل کا کہنا تھا کہ عدالت کے سامنے موکل نے سرنڈر کر دیا ہے، جس پر جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ اس طرح کے سرنڈر کو عدالت نہیں مانتی۔ عدالت نے حکم دیتے ہوئے سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کر دی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

Headlines | 03 December 2021 | A1 TV

Read Next

لاہور ہائیکورٹ: ون وے کی خلاف ورزی پر 2 ہزار روپے جرمانہ وصول کرنے کا حکم

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے