• مئی 23, 2022

سپین میں یوکرینی ملاح روسی مالک کی کشتی کو ڈبونے کی کوشش پر گرفتار

کیف: یوکرین پر حالیہ روسی حملوں کے بعد صورتحال پیچیدہ تر ہوتی جا رہی ہے ، سپین میں یوکرینی ملاح کی جانب سے روسی ملاح کی کشتی کو ڈبونے کی کوشش پر گرفتار کر لیا گیا۔

 واقعہ سپین کے شہر ماجورکا میں پیش آیا جہاں کام کے سلسلے میں آئے یوکرینی ملاح کو روسی تاجر کی بیش قیمت کشتی پر کام ملا، روسی تاجر کی لگژری کشتی کی قیمت 50 لاکھ پاونڈ بتائی گئی ہے۔

55 سالہ یوکرینی نے 156فٹ اونچی لگژری یاٹ کو پہلے جزوی طور پر خراب کیا اور پھر اسے ڈبونے کی کوشش کی۔ اپنی وضاحت میں ملزم نے پولیس کو بیان دیا کہ اس کے باس نے روسی صدر پیوٹن کو جو ہتھیار فروخت کئے تھے وہ اب یوکرین کے خلاف حملوں کے لئے استعمال ہو رہے ہیں جس کا اسے بہت رنج ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

آزادکشمیر: گھریلو سلنڈر کی قیمت میں اضافے نے صارفین کی کمر توڑ دی

Read Next

روسی طیاروں کیلئے فضائی حدود بند کر دیں، پیوٹن دنیا میں تنہا ہو چکےہیں: جوبائیڈن

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے