• ستمبر 26, 2021

سپیشل ایتھلیٹس کی گیمز ’’ٹوکیو پیرالمپکس‘‘ کا افتتاح

ٹوکیو: جاپان میں سپیشل ایتھلیٹس کی گیمز ’’ٹوکیو پیرالمپکس‘‘ کا بھی افتتاح ہو گیا ہے۔ کورونا خطرات کے باوجود تقریب نے ایونٹ کو چار چاند لگا دیئے، فنکاروں کی زبردست پرفارمنسز، آتشبازی نے آسمان پر خوشیوں کے رنگ بکھیر دیئے۔

تفصیل کے مطابق جاپان میں کھیلوں کا ایک اور عالمی میلے’’ٹوکیو پیرالمپکس‘‘ کا آغاز ہو چکا ہے۔ گیمز سے پہلے رنگا رنگ افتتاحی تقریب ہوئی۔ ٹیموں کا مارچ پاسٹ ہوا جس میں دنیا بھر کے سپیشل ایتھلیٹس شامل ہوئے۔

فنکاروں نے شاندار پرفارمنسز کا مظاہرہ کیا۔ معذور پلیئرز کی کامیابیوں کے سفر کو سراہا گیا۔ آتشبازی کے شاندار مظاہرے نے گویا ہر طرف سے خوشیوں کے رنگ بکھیر دیئے۔

خیال رہے کہ کورونا خطرات کے باوجود ’’ٹوکیو پیرالمپکس‘‘ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ معذور ایتھلیٹس 5 ستمبر تک مہارتوں کے جوہر دکھائیں گے۔ میڈلز کی دوڑ میں برتری کی دھاک بٹھائیں گے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

لیڈز ٹیسٹ: شرمناک بلے بازی، ہندوستانی کرکٹ ٹیم صرف 78 رن پر ڈھیر

Read Next

انجری کا شکار سرینا ولیمز یو ایس اوپن سے بھی آؤٹ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے