• جولائی 30, 2021

سپورٹس فنڈز روکنے کے سبب ہاکی اسٹرو ٹرف سمیت کھیلوں کے منصوبے تاحال نامکمل

لاہور: حکومت نے گزشتہ سال کورونا کے باعث سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کو فراہم کردہ فنڈز خرچ کرنے سے روک دیا جس کی وجہ سے پانچ سال گزرنے کے باوجود کھیلوں کے پرانے منصوبے تا حال مکمل نہیں ہو سکے جبکہ ہاکی اسٹرو ٹرف کے نئے منصوبے کا بھی آغاز نہیں ہو سکا۔

ملتان میں پنجاب حکومت نے سپورٹس گراونڈ اور جاوید صدیقی کرکٹ گراونڈ کی تعمیر کیلئے گزشتہ سال 14 کروڑ ساٹھ لاکھ روپے جاری کیے جبکہ ہاکی اسٹرو ٹرف کی تعمیر کیلئے بھی علیحدہ سے پندرہ کروڑ روپے دئیے گئے لیکن بعد ازاں کورونا کو جواز بنا کر حکومت نے ہاکی اسٹروٹرف کا فراہم کردہ فنڈ واپس منگوا لیا جبکہ کرکٹ گراونڈز کے فنڈز کا بیشتر حصہ بھی متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کو خرچ کرنے سے روک دیا جس کی وجہ سے پانچ سال گزرنے کے باوجود کھیلوں کے دونوں منصوبے ہی تاحال نامکمل ہیں۔

ڈی او سپورٹس کا موقف ہے کہ کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اسی لیے جلد ہی کھیلوں کے تمام منصوبوں کو مکمل کر کے ویران میدانوں کو آباد کر دیں گے۔

حکومت نے سوفٹ سپورٹس سکیم کے تحت ملتان ڈویثزن میں چار کروڑ روپے کی لاگت سے پچیس نئے گراونڈز تعمیر کرنا تھے لیکن ضلعی انتظامیہ نے نئے گراونڈز بنانے کیلئے تاحال سرکاری زمینوں کی نشاندہی کا کام ہی شروع نہیں کیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

خاتون کو موبائل فون پر دھمکیاں دینے والے ملزم کے خلاف مقدمہ

Read Next

سندھ میں آج سے تمام تعلیمی ادارے کھل گئے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے