• اپریل 16, 2021

سپریم کورٹ کی 30 نئی احتساب عدالتیں ایک ماہ میں فعال کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے 30 نئی احتساب عدالتیں ایک ماہ میں فعال کرنے کی ہدایت کر دی، مستقل سیکرٹری قانون کی عدم تعیناتی کا بھی نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ میں 30 نئی احتساب عدالتوں کے قیام سےمتعلق کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس گلزار احمد نے استفسار کیا کہ احتساب عدالتوں کے قیام کو کیوں لٹکایا جا رہا ہے، جس پر اٹارنی جنرل نے فاضل چیف جسٹس کو آگاہ کیا کہ وزارت خزانہ اور اسٹیبلشمنٹ سے منظوری ہوچکی،11 جنوری سے عملے کی بھرتیاں شروع ہو جائیں گی۔ عدالت عظمی نے مستقل سیکرٹری قانون کی عدم تعیناتی کا بھی نوٹس لیا اور وفاقی حکومت کو مستقل سیکرٹری قانون تعینات کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ وزارت قانون کو ایڈہاک ازم پر نہیں چلایا جا سکتا۔ سپریم کورٹ نے لاکھڑا پاور پلانٹ کرپشن کیس کا فیصلہ رواں ماہ کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کیس کی اصلیت بھی سامنے آ گئی، مریم نواز شریف

Read Next

وفاقی کابینہ کا مچھ اور اسامہ ستی کے معاملے پر افسوس کا اظہار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے