• مئی 26, 2022

سپریم کورٹ: چیئرمین ایچ ای سی کی بحالی کیخلاف وفاق کی اپیل سماعت کیلئے منظور

سپریم کورٹ نے چیئرمین ایچ ای سی کی بحالی کیخلاف وفاق کی اپیل ابتدائی سماعت کیلئے منظور کر لی، عدالت نے قرار دیا ہے کہ چیئرمین ایچ ای سی کی سربراہی میں کمیشن جو بھی تعیناتیاں کر رہا ہے۔ وہ اس کیس سے مشروط ہوں گی۔

ہائیکورٹ کے تفصیلی فیصلے کے بعد کیس کی سماعت کریں گے۔

دوران سماعت ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ چیئرمین ایچ ای سی کو پابند کیا جائے کہ روزانہ کے معاملات پر کام کریں، چیئرمین ایچ ای سی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی تعینات نہیں کر سکتے۔ چیئرمین ایچ ای سی کو پالیسی معاملات پر فیصلوں سے روکا جائے۔ جسٹس منیب اخترنے استفسار کیا کہ چئیرمن ایچ ای سی کے پاس کسی کی تعیناتی کے اختیار کیوں نہیں ہیں؟

ایک طرف آپ کہہ رہے ہیں قانون میں ترمیم کر دی اور پھر کہہ رہے ہیں چیئرمین کو اختیارات کے استعمال سے بھی روکیں۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ چیئرمین ایچ ای سی کے موجودہ کیس کے فیصلے پر تعیناتیوں کا معاملہ طے ہو گا۔ عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی۔

Read Previous

اس عمر میں یہ عشق نہیں آسان، شعیب اختر کا شاہد آفریدی کو مشورہ

Read Next

A1Tv Ka Singer | Best And Amazing Singing Competition With Tabbasum Riaz Ranjha | 14 February 2022

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔