• دسمبر 1, 2021

سپریم کورٹ نے گھی اور آئل ملز کیخلاف تحقیقات روکنے کے لاہور ہائیکورٹ کے حکم کو معطل کر دیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے گھی اور آئل ملز کے خلاف تحقیقات روکنے کے لاہور ہائی کورٹ کے حکم کو معطل کرتے ہوئے مسابقتی کمیشن کو انکوائریز جاری رکھنے کی ہدایت کر دی۔

جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے معاملہ کی سماعت کی۔ مسابقتی کمیشن کے وکیل نے دلائل دیئے کہ وزیر اعظم پورٹل پر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ کی شکایت پر 117 ملوں کے خلاف انکوائری شروع کی مگر لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے باعث تمام انکوائریز زیر التواء ہیں۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا لاہور ہائیکورٹ کا حکم معطل کر رہے ہیں، مسابقتی کمیشن اپنے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے ملوں کے خلاف انکوائری کرے، لاہور ہائیکورٹ کے حکم میں چند خامیاں ہیں، جن پر وضاحت حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی: ق لیگ کے اعتراض کے بعد کامل آغا کمیٹی میں شامل

Read Next

دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے پاکستان، روس کا مذاکرات جاری رکھنے کا اعادہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے