• اکتوبر 26, 2021

سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب کیخلاف توہین عدالت کی اپیل خارج کر دی

اسلام آباد:  سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب کیخلاف توہین عدالت کی اپیل خارج کر دی۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ توہین عدالت کی اپیل نا قابل سماعت ہے۔

جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ نیب نے مئی 2020 میں خسرو بختیار کیخلاف انکوائری مکمل کرنے کا بیان لاہور ہائیکورٹ میں دیا، تین ماہ میں انکوائری مکمل نہ کر کے نیب نے توہین عدالت کی۔ جس پر جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے استفسار کیا قانون میں کہاں لکھا ہے کہ انکوائری مکمل نہ ہونے پر توہین عدالت لگے گی ؟۔

جسٹس قاضی امین نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کہتی ہے کہ میری توہین نہیں ہوئی، سپریم کورٹ کیسے کہہ دے ہائیکورٹ کی توہین ہوئی ہے۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب نے عدالت کو بتایا کہ خسرو بختیار کیخلاف نیب لاہور نے انکوائری مکمل کر کے سفارشات ہیڈ کواٹر بھجوا دی ہے، ایگزیکٹو بورڈ میٹنگ میں انکوائری رپورٹ پر فیصلہ ہوگا۔

خیال رہے اپیل وفاقی وزیر خسرو بختیار کیخلاف انکوائری مکمل نہ کرنے پر دائر کی گئی تھی۔ توہین عدالت کی درخواست وکیل احسن عابد نے دائر کی تھی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کورونا کے وار میں کمی، 24 گھنٹے کے دوران 1490 نئے مریضوں کا اضافہ

Read Next

وزیراعظم عمران خان نے کامیاب پاکستان پروگرام کا افتتاح کر دیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے