
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے صدارتی ریفرنس سماعت کے لئے مقرر کر دیا ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ 4 جنوری کو سماعت کرے گا۔ چیف جسٹس گلزار احمد، جسٹس مشیر عالم، جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس یحییٰ آفریدی بینچ کا حصہ ہیں۔ حکومت نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کے لئے سپریم کورٹ سے رائے طلب کی ہے۔
0 Reviews