• نومبر 25, 2020

سٹاک مارکیٹ میں 789.34 پوائنٹس کی تیزی، 41 ہزار کی نفسیاتی حد دوبارہ بحال

لاہور:ملکی افق پر چھائی غیر یقینی صورتحال چھٹنے کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کی واپسی ہوئی ہے، انڈیکس 789.34 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد 41 ہزار کی نفسیاتی حد دوبارہ بحال ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں معاشی حوالے سے مثبت خبروں کے اثرات سامنے آنے لگے، وزیراعظم عمران خان کی طرف سے صنعتوں کو پیکیج دینے، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی طرف سے 4 ارب ڈالر کے ریلیف کی خبروں کے بعد سرمایہ کاروں نے ٹریڈنگ میں زبردست دلچسپی لی۔ کاورباری روز کے آغاز پر پہلے ہی گھنٹے کے دوران انڈیکس میں 426 سے زائد پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ جس کے بعد مسلسل تیزی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس ایک موقع پر 41084.90 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا۔ تاہم کاروبار کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 789.34 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 41071.30 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کربند ہوا، تیزی کے باعث مزید آٹھ حدیں بحال ہوئیں۔ بحال ہونے والی حدوں میں 40300، 40400، 40500، 40600، 40700، 40800، 40900، 41000 کی حدیں شامل ہیں۔ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 1.96 فیصد کی بہتری ریکارڈ کی گئی اور 19 کروڑ 33 لاکھ 80 ہزار 341 شیئرز کا لین دین ہوا، زبردست تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کو 100 ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے متعلق لاک ڈاؤن کے اختتام کی خبریں، ملکی ایکسپورٹ، ترسیلات زر کی مسلسل آمد سے متعلق دیگر معاشی خبروں مثبت اثرات انداز ہو رہی ہیں، قوی امکان ہے کہ آئندہ بھی چند روز تک تیزی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بوسنیا ہرزگوینا کے چیئرمین برائے ایوان صدرکا جی ایچ کیو کا دورہ

Read Next

امریکی انتخابات: جوبائیڈن 264 الیکٹورل ووٹ کیساتھ آگے، ٹرمپ کے 214 ووٹ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے