• ستمبر 26, 2021

سویڈش وزیراعظم لوفوین نے عہدہ چھوڑنے کا اعلان کردیا

سٹاک ہوم: سویڈن کے وزیراعظم سٹیفن لوفوین نے اعلان کیا ہے کہ وہ رواں سال نومبر میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیں گے۔

رائٹرز کے مطابق اپنے بیان میں وزیراعظم سٹیفن لوفوین نے کہا کہ میں نے اپنی جماعت سوشل ڈیموکریٹس کمی ایگزیکٹو کمیٹی کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔ میں ناصرف وزارت عظمیٰ بلکہ پارٹی کی صدارت سے بھی سبکدوش ہونا چاہتا ہوں۔

خیال رہے کہ سٹیفن لوفوین 2014ء سے سویڈن کے وزیراعظم کے عہدے پر براجمان ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ سویڈن میں آئندہ سال 2022ء میں الیکشن کا انعقاد کیا جائے گا۔

وزیراعظم سٹیفن لوفوین نے اپنے بیان میں کہا کہ آئندہ سال میری جماعت کی سربراہی کی ذمہ داری بھی کسی اور کے کاندھوں پر ہوگی، میں چاہتا ہوں کہ نئے لوگ آگے بڑھ کر قیادت کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کورونا کے وار برقرار: چوتھی لہر مزید 80 جانیں لے گئی، 3772 نئے مریض

Read Next

کنگسٹن ٹیسٹ: پاکستان نے پہلی اننگز 302 رنز پر ڈکلئیر کر دی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے