• جولائی 31, 2021

سوہائے علی ابڑو نے کس سے شادی کر لی؟

پاکستان کی معروف اداکارہ سوہائےعلی ابڑو نے فرسٹ کلاس کرکٹر شہزر محمد سے شادی کرلی۔

شہزر محمد پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب محمد کے بیٹے اور سابق مرحوم کپتان حنیف محمد کے پوتے ہیں۔

شادی کی تقریب میں پاکستان کے معروف اداکار ہمایوں سعید سمیت شوبز اور کھیلوں کی دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

شرکا نے  جوڑے کو مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ہمایوں سعید نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے سوہائے اور شہزر کو مبارکباد دی اور انکی زندگی کی نئی شروعات کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا

اس کے علاوہ بھی سوشل میڈیا پر اداکارہ کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی جارہی ہیں جنہیں مداح خوب پسند کر رہے ہیں۔

شہزر محمد پاکستان کے فرسٹ کلاس کرکٹر ہیں اور انہوں نے اپنے والد اور دادا کی طرح پاکستان کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں ڈبل سنچری بنا رکھی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

نوازشریف اور آصف زرداری کرپٹ نہیں تو پھر پاکستان کرپشن فری ملک ہے، فوادچودھری

Read Next

براڈ شیٹ کمیشن کی تحقیقاتی رپورٹ آج وزیراعظم کو بھجوائی جائیگی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے