• دسمبر 8, 2021

سوڈان: فوج وزیر اعظم عبداللہ حمدوک کو عہدے پر بحال کرنے پر رضامند

خرطوم: سوڈان میں عوام کا مظاہرہ رنگ لے آیا اور فوج وزیر اعظم عبداللہ حمدوک کو عہدے پر بحال کرنے پر رضامند ہوگئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوڈان میں ثالث کاروں نے معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی قیدیوں کو رہا بھی کیا جائے گا جبکہ اقتدار پر قابض فوج وزیر اعظم کو بحال کرنے کیلئے مان گئی ہے۔

پرائم منسٹر آفس نے نظر بند وزیر اعظم کی رہائی کی تصدیق کردی ہے،عبداللہ حمدوک ٹیکنو کریٹس پر مشتمل نئی حکومت تشکیل دیں گے جبکہ 2019 میں سیاسی جماعتوں اور فوج کے درمیان تقسیم اقتدار کا معاہدہ حالیہ مذاکرات کی بنیاد قرار پایا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق بڑے اعلان کے بعد ہزاروں افراد نے صدارتی محل کی جانب مارچ کیا جس پر فوج نے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔

واضح رہے کہ 25اکتوبر کو فوج نے منتخب حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کرلیا تھا،جسکے بعدسوڈان میں بغاوت کے خلاف مظاہرے ہوئے اوراس دوران 40افراد ہلاک بھی ہوچکے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

تبدیلی سرکار جب سے اقتدار میں آئی ہے ملک توانائی بحران کا شکار ہے: امتیاز شیخ

Read Next

فرانس میں ہراسگی کے بڑھتے واقعات، خواتین سڑکوں پر آ گئیں، سخت اقدامات کا مطالبہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے