• جولائی 6, 2022

سوڈان:دو قبائل میں لڑائی،50افراد ہلاک

خرطوم: سوڈان میں دو قبائل کے درمیان ہونے والی لڑائی میں 50افراد ہلاک ہوگئے۔

سوڈانی حکام کے مطابق لڑائی دو افراد کے درمیاں تلخ کلامی سے شروع ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے بندوقوں کی لڑائی میں بدل گئی۔

قبائلی لڑائی میں پہلے دن چھ افراد مارے گئے۔ دوسرے دن لڑائی میں شدت آگئی اور 40سے زائد افراد گولیوں کا نشانہ بن کر جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

سوڈانی حکام کا کہنا ہے کہ لڑائی میں آتشیں ہتھیاروں کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کویت: 2022 کی 3چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا

Read Next

سیالکوٹ واقعہ:سری لنکن کرکٹر کا بھی دکھ اور افسوس کا اظہار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔