• دسمبر 8, 2021

سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

لاہور: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر یکدم بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 3 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی اور نئی قدر 1863 ڈالر ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام ابٓاد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 1900 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 26 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔

مزید برآں 10 گرام سونے کی قیمت 1629 روپے سستی ہوکر ایک لاکھ 8 ہزار 196 روپے ہوگئی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ثانیہ مرزا نے زندگی کی 35بہاریں دیکھ لیں

Read Next

آریان کے باڈی گارڈ کی پوسٹ کیلئے درخواستوں کی بھرمار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے