• نومبر 29, 2021

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

لاہور: ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں دو امریکی ڈالر کم ہو گئی جس کے بعد نئی قیمت ایک ہزار 858 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے باوجود ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالہ، کوئٹہ سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کا اضافہ دیکھا اور نئی قیمت ایک لاکھ 24 ہزار 600 روپے ہوگئی۔

دوسری طرف 10 گرام سونے کی قدر 514 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 6 ہزار 824 روپے ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

حسن علی 2021 میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر

Read Next

متھیرا نے شوہر کے تشدد اور شادی کے خاتمے بارے بڑا انکشاف کردیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے