• جولائی 30, 2021

سونیا حسین کو ملائیکہ اروڑا جیسا لباس پہننا مہنگا پڑ گیا، مداحوں کی شدید تنقید

لاہور: پاکستان کی معروف خوبرو اداکارہ اور ماڈل سونیا حسین کو بھارتی اداکارہ ملائیکہ اروڑا جیسا لباس پہننا مہنگا پڑ گیا سوشل میڈیا پر مداحوں نے شدید تنقید کا نشانہ بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق سٹائل ایوارڈ شو میں جہاں پاکستانی اداکارائیں مغربی لباس پہننے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنی رہیں وہیں اداکارہ سونیا حسین کے بھارتی اداکارہ ملائیکہ اروڑا کی نقل کرنے پر انٹرنیٹ صارفین اُن سے خوب نالاں نظر آئے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سونیا حسین کی سٹائل ایوارڈ شو کے دوران پہنے گئے لباس کی تصویریں زیر گردش ہیں ۔

انٹرنٹ صارفین کی جانب سے سونیا حسین کی تصویر کا بھارتی اداکارہ ملائیکہ اروڑا کے ساتھ کولاج بنا کر شیئر کر ہے ہیں۔ سونیا حسین اور ملائیکہ اروڑا کی تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں نے ہو بہو ایک جیسا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

انٹر نیٹ صارفین کا سونیا حسین پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ انہیں فیشن آئیکون بننا ہے تو ضرور بنیں مگر کسی بھارتی اداکارہ کی نقل کر کے یہ ممکن نہیں ہو سکتا۔

پوسٹ کے کمنٹ باکس میں سونیا حسین پر سخت تنقید کرتے ہوئے انسٹاگرام صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستانی اداکاراؤں کے پاس اُن کا اپنا کوئی فیشن سینس نہیں ہے، پاکستانی اداکارائیں ہمیشہ بھارتی فیشن کو فالو کرتی ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

حریم شاہ کی فاروق ستار اور فیاض الحسن چوہان کی اصلیت بے نقاب کرنیکی دھمکی

Read Next

پشاور: بڑھتے حادثات کم کرنے کیلئے نیا فارمولا تیار، چالان کی فیسوں میں اضافہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے