• اگست 2, 2021

سونیا حسین نے خواجہ سرا کہہ کر میرا مذاق اڑایا: متھیرا

کراچی: اداکارہ متھیرا نے سونیا حسین کو بدصورت روح قرار دیتے ہوئے ان کے ساتھ ماضی میں پیش آنیوالے برے تجربات کے بارے میں بتایا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق متھیرا نے لکھا کہ طلاق کے بعد میں ڈپریشن سے گزررہی تھی اس دوران مجھے لندن میں ہونے والے آئی پی پی اے ایوارڈز کا دعوت نامہ ملا جہاں میں دیگر فنکاروں کے ہمراہ گئی۔ جب ہم سب ایک بس میں سوار ہوکر ایوارڈز کی لوکیشن پر جارہے تھے وہاں مجھے پتہ چلا کہ سونیا حسین کو ایسا لگتا تھا کہ میں خواجہ سرا ہوں میں نے اس تبصرے پر ایک لفظ بھی نہیں کہا۔

متھیرا نے بتایا کہ اس وقت صرف ایک شخص نے ان کی مدد کی اور وہ تھے اداکار اظفر رحمان۔ سونیا حسین نے متھیرا کے الزامات کے جواب میں ایک سٹوری شیئر کی جس میں لکھا ‘‘میں نے متھیرا سے فون پر بات کی ہے اور مجھے خوشی ہے کہ متھیرا کی تمام غلط فہمیاں دور ہوگئی ہیں تاہم سونیا حسین نے ماضی کے اس واقعے کا کوئی ذکر نہیں کیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پی ایس ایل سکس کا کنگ کون، پشاور زلمی یا ملتان سلطانز، فیصلہ آج ہو گا

Read Next

افغانستان سے امریکا کے نکلنے کے بعد خانہ جنگی شروع ہو جائے گی، روسی وزیر دفاع

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے