• دسمبر 6, 2021

سونیا حسین ملک میں بڑھتی مہنگائی سے تنگ آ گئیں

کراچی: اداکارہ سونیا حسین بھی ملک میں بڑھتی مہنگائی سے تنگ آ گئیں۔

رپورٹ کے مطابق ایک ٹی وی پروگرام میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے ہاتھوں پوری قوم پریشان ہے اور مہنگائی ہے کہ تھمنے کا نام نہیں لے رہی جبکہ غیر ملکی کرنسی بھی وقتا فوقتا اوپر چلی جاتی ہے۔

سونیا نے کہا کہ پاکستان میں لوگوں کی اکثریت سمجھتی ہے کہ گھر چلانے کیلئے عورت کو اپنے کیریئر کی قربانی دینی چاہئے لیکن ہمارے ہاں بہت سی خواتین کام اور گھر ساتھ چلا رہی ہیں۔ اداکارہ نے ہنستے ہوئے کہا کہ مرد حضرات علم نہیں کس ذہنی تناو کا شکار ہوتے ہیں کہ ان کے بال ہی گر جاتے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

جھنگ: رشتے کے تنازع پر بیٹے نے ماں، باپ اور بہن کو قتل کردیا، ملزم فرار

Read Next

Entertainment | 15 November 2021 | A1 TV

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے