• اکتوبر 26, 2021

سونو سود 20 کروڑ روپے ٹیکس چوری میں ملوث نکلے

ممبئی: بالی وڈ اداکار سونو سود کروڑوں روپے کی ٹیکس چوری میں ملوث پائے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بھارت کے محکمہ انکم ٹیکس نے تین دن تک چھان بین کی۔ محکمہ نے کہا کہ ٹیم کو تین روز تک مسلسل تلاشی کے بعد ایسے ثبوت ملے ہیں جن کے مطابق سونو سود نے 20 کروڑ روپے کی ٹیکس چوری کی ہے ، سونو سود نے ٹیکس سے بچنے کیلئے مختلف طریقے اختیار کئے۔

لکھنؤ میں ایک انفراسٹرکچر گروپ کے دفتر پر بھی چھاپہ مارا گیا جس کے ساتھ اداکار نے مشترکہ منصوبے کیلئے معاہدہ کر رکھا ہے ، دفتر پر چھاپے کے دوران ٹیکس چوری سے متعلق شواہد ملے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

داعش نے جلال آباد میں دھماکوں کی ذمہ داری قبول کر لی

Read Next

کراچی میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 4 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے