• نومبر 24, 2020

سونامی تباہی کا نام ہے، : خورشید شاہ

پیپلز پارٹی کے رہنما خور شید شاہ کے خلاف سکھر کی احتساب میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی خورشید شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر نیب حکام نے عدالت میں پیش کیا مختصر سماعت کے اور تمام ملزمان کو 18 فروری کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے جب کہ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 18 فروری تک ملتوی کردی ۔خورشید شاہ نےعدالت میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے بھی پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت کو تنقید کا نشان بناتے ہوۓ کہا کہ سونامی تباہی کا نام ہے، موجودہ حکومت مہنگائی کاسونامی لائی ہے، کہتے تھے یومیہ 12 ارب کی کرپشن ہے، اب یہ 12 ارب کہاں جا رہے ہیں چینی ہو، آٹا ہو یا اور کوئی چیز، ان کےقیمتیں اچانک بڑھ جاتی ہیں، قیمتیں بڑھانے والا کون ہے حکمران بتائیں، روپے کی قدر گرا نے اور ڈالر بڑھانے کا ذمہ دار کون ہے؟
انہوں نے مزید کہاکہ وفاقی حکومت اپنی آئینی ذمہ داری پوری نہیں کر رہی پنجاب، کے پی کے میں چار آئی جی تبدیل ہونا سندھ میں آئی جی کا تبدیل نہ ہونا خطرناک ہے۔

Read Previous

ترکی کے ایک آرٹسٹ کا ایک انڈے کے چھلکے پر 12 ہزار سوراخ کر کے عالمی ریکارڈ قائم

Read Next

وزیراعظم کی قائم کردہ کمیٹی نے چودھری برادران سے رابطہ کرلیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے