• اپریل 11, 2021

سوشل میڈیا کمپین کیس، میشا شفیع اور عفت عمر سمیت دیگر کے خلاف چالان جمع

لاہور:ایف آئی اے نے علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر کمپین کے مقدمے کی تحقیقات مکمل کر لیں، ایف آئی اے نے گلوکارہ میشا شفیع اور اداکارہ عفت عمر سمیت دیگر کے خلاف چالان عدالت میں جمع کرا دیا۔ ایف آئی اے کی جانب سے دائر چالان میں گلوکارہ میشا شفیع، اداکارہ عفت عمر سمیت آٹھ ملزمان کو قصور وار ٹھہرا دیا گیا۔ چالان میں آٹھ ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔ چالان میں کہا گیا ہے کہ گلوکارہ میشا شفیع سمیت دیگر ملزمان نے علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر جنسی ہراسگی کے الزامات عائد کیے، ملزمان اپنے الزامات کے حق میں کوئی شواہد پیش نہ کرسکے۔ علی ظفر نے اپنے خلاف سوشل میڈیا پر کارروائیوں سے متعلق درخواست دائر کی۔ علی ظفر نے فیس بک، ٹویٹر سمیت دیگر سوشل میڈیا سائٹس پر ہونے والی کمپین سے متعلق درخواست دی تھی، انہوں نے درخواست کے ساتھ ٹویٹر اکاؤنٹس اور میسجز بھی لف لیے۔ پراسیکیوشن کی دو رکنی ٹیم سائبر کرائم چالان کا جائزہ لے گی، جس کے بعد چالان کو عدالت میں ارسال کرے گی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

معروف اداکارہ فردوس بیگم لاہور میں انتقال کر گئیں

Read Next

‘وزیراعظم کو مستعفی ہونا پڑیگا، ضرورت پڑی تو سندھ حکومت کی قربانی کو تیار’

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے