• نومبر 29, 2021

‘سوشل میڈیا پر واقعات جس تواتر سے آ رہے ہیں لگتا ہے سندھ میں قانون کی اہمیت نہیں’

اسلام آباد: فواد چودھری نے کہا ہے کہ اندرون سندھ سے سوشل میڈیا پر واقعات جس تواتر سے آ رہے ہیں لگتا ہے سندھ میں قانون کی کوئی اہمیت نہیں رہی۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ صحافی عزیز میمن کا قتل ہو، طاقتور لوگوں کے شکار کی ویڈیو اور اب لاچار عورت کا قتل، بلاول صاحب یہ کیا ہو رہا ہے ؟ آپ کے قریبی لوگ ان واقعات میں ملوث ہیں، اس طرح انسانیت کو مت روندیں۔

دوسری جانب ناظم جوکھیو قتل کیس میں عدالت نے ملزم جام اویس کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے کہا کہ مقتول ناظم جوکھیو کے ورثا نے ایم پی اے جام اویس کو نامزد کیا ہے، ملزم جام اویس نے گذشتہ روز رضاکارانہ طور پر گرفتاری پیش کی۔ ملزم سے تفتیش اور ساتھیوں سے متعلق معلومات کے لئے جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

جس پر عدالت نے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا: جمشید اقبال چیمہ اور مسرت چیمہ کی اپیلیں خارج

Read Next

سوڈانی آرمی چیف کا معزول حکومت کے 4 وزراء کو رہا کرنے کا حکم

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے