• ستمبر 18, 2021

سورج کی روشنی میں خود بخود صاف ہو جانے والا کپڑا تیار

لندن:  برطانیہ میں ماہرین نے ایسا کپڑا تیار کیا ہے جسے دھونے کی ضرورت نہیں پڑے گی اور یہ سورج کی روشنی میں خود بخود صاف ہوجائے گا۔

کارڈف یونیورسٹی میں کیمسٹری کے شعبے کی تحقیقی ٹیم ایک نئے قسم کے کپڑے کی ایجاد میں کامیاب ہوئی ہے جسے سورج کی روشنی کے سامنے کرنے پر 99 فیصد بیکٹیریا ختم ہو جاتے ہیں۔ سورج کی روشنی کپڑے سے داغ اور بدبو کو دور کر دیتی ہے ، جس کے بعد آپ انہیں چند منٹ میں دوبارہ استعمال کر سکتے ہیں۔

یونیورسٹی کی ویب سائٹ کے مطابق ماہرین نے حفظان صحت کے مقاصد کیلئے کپڑا تیار کیا ہے جو غیر زہریلی دھاتوں کے ساتھ مل کر سورج کی توانائی بیکٹیریاز کو مارنے ، داغوں اور بدبو دور کرنے کیلئے استعمال کرتا ہے ۔محقق جینیفر ایڈورڈز اپنی اس ایجاد کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی کوششوں کو تیز کر رہے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کراچی سمیت سندھ بھر میں تعلیمی سرگرمیاں بحال، 50 فیصد حاضری پر عمل لازمی قرار

Read Next

صنم چودھری نے شوبزانڈسٹری چھوڑ کر خدا سے لو لگالی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے