• نومبر 28, 2020

سندھ پولیس افسران کی چھٹی کی درخواستوں پر مریم نواز کا ردعمل سامنے آگیا

سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر پر مقدمے و گرفتاری کے معاملے پر سندھ پولیس افسران کے احتجاجاً چھٹی پر جانے کی خبر پر لیگی نائب صدر مریم نواز کا ردعمل سامنے آگیا۔

مریم نواز کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ دھونس اور جبر کے سامنے جھک جانے سے انکار کرتے ہوئے پوری سندھ پولیس نے چھٹی کی درخواست دے دی۔

انہوں نے کہا کہ اداروں کو تباہ کرنے کا راگ الاپنے والوں کو اچھے سے پتہ چل گیا ہوگا گیا کہ ادارے کیسے تباہ ہوتے ہیں اور ان کو کون تباہ کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’شاباش سندھ پولیس‘ ہمیں آپ پر فخر ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

آرمی چیف کا کور کمانڈر کراچی کو ’کراچی واقعے‘ کی تحقیقات کا حکم

Read Next

وزیراعلیٰ سندھ کا مسکن چورنگی دھماکے کا نوٹس، کمشنر کراچی سے رپورٹ طلب

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے