• مئی 24, 2022

سندھ میں گورنر راج کے مطالبے سے ملک میں انتشار کا خدشہ ہے: پاکستان بار کونسل

اکستان بار کونسل نے وزیر داخلہ شیخ رشید کے گورنر  راج سے متعلق بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

پاکستان بار کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں گورنر راج لگانے سے ملک میں انتشار پھیلنے کا خدشہ ہے۔

پاکستان بار کونسل کا کہنا ہے کہ گورنر راج سے جمہوری عمل کو نقصان ہو گا، اس طرح کا غیر جمہوری اقدام روکنے کے لیے عوام اور وکلا برادری ہر حد تک جائیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر داخلہ شیخ رشید نے ایک بیان میں کہا تھا میں نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ سندھ میں گورنر راج نافذ کر دیا جائے۔

پاکستان پیپلز  پارٹی اور دیگر جماعتوں کی جانب سے وزیر داخلہ کے اس بیان میں شدید الفاظ میں مذمت کی گئی تھی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پاک آسٹریلیا وائٹ بال سیریز پنڈی سے لاہور منتقل

Read Next

شیخوپورہ: بچے کو ڈانٹنے پر جھگڑا، شوہر کے تشدد سے بیوی ہلاک

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے