• جولائی 28, 2021

سندھ میں پرائمری سکول 21 جون سے کھولنے کا فیصلہ، پارکس 28 جون سے اوپن

کراچی:  سندھ حکومت نے پرائمری سکول 21 جون سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا، پارکس، انڈور جمز اور درگاہیں بھی 28 جون سے اوپن ہوگی۔

وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کورونا وائرس پر صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔ وزیراعلی نے کہا کہ ویکسین کم ہونے کی وجہ سے سینٹرز اتوار کو بند رہیں گے، بتایا گیا کہ اب تک 32 لاکھ 43 ہزار 988 ویکسینیشن صوبے کو موصول ہوئیں، جن میں سے 28 لاکھ 73 ہزار 857 ویکسین استعمال ہو چکیں۔

اجلاس میں پرائمری سکولز 21 جون سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا، امیوزمنٹ پارکس، انڈورجمز اور مزارات 28 جون سے کھول دیئے جائیں گے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ کورونا کیسز میں کمی آرہی ہے، صوبے میں تشخیصی شرح 3.9 ہوگئی ہے جبکہ کراچی میں تشخیصی شرح 8.08 اور حیدرآباد 4.3 فیصد ہے، جون میں 263 کورونا مریض انتقال کرگئے۔

وزیراعلی کا کہنا تھا شہری ایس او پیز پر عمل کرتے رہیں۔ اجلاس میں صوبائی وزراء، ڈاکٹر عذرا پیچوہو، سعید غنی، ناصر شاہ، مشیر مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری، آئی جی سندھ، ڈاکٹر باری، ڈاکٹر فیصل، ڈاکٹرقیصر سجاد سمیت دیگر نے شرکت کی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

‘محمد عامر ناقص کارکردگی پر ڈراپ ہوئے، ٹیم میں انٹری کیلئے دروازے کھلے ہیں’

Read Next

الیکٹرانک ووٹنگ کی مخالفت کر کے اپوزیشن دھاندلی کی حمایت کرے گی: گورنر پنجاب

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے