• دسمبر 5, 2021

سندھ میں جمہوریت خطرے میں پڑ گئی: حلیم عادل شیخ کا صدر و وزیراعظم کو خط

کراچی: حلیم عادل شیخ نے وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں کہا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کے غیر جمہوری رویئے کی وجہ سے جمہوریت خطرے میں پڑ گئی ہے۔

 پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے صدر اور وزیراعظم پاکستان کو خط ارسال کیا ہے، جس میں لکھا ہے کہ سندھ میں تمام جمہوری اصولوں اور جمہوری اقدار کو پامال کیا جاتا ہے، سندھ اسمبلی کی کارروائی یک طرفہ چلائی جاتی ہے۔

خط میں مزید کہا گیا کہ گزشتہ کئی ماہ سے اپوزیشن لیڈر کو ایوان میں بولنے کی اجازت نہیں دی گئی، جمہوری نظام میں تمام پارلیمانی جماعتوں کو قائمہ کمیٹیوں میں نمائندگی دی جاتی تھی، سندھ میں ان روایات کو بھی پس پشت ڈال دیا گیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

لاہور: ماڈل ٹاؤن کچہری کے قریب ٹائر پھٹنے سے ٹرک پل سے نیچے گرگیا، ڈرائیور شدید زخمی

Read Next

‘وفاقی حکومت 66 لاکھ ٹن گندم کا حساب دے، جو فخر امام کے مطابق چوری ہوگئی’

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے