• جون 22, 2021

سندھ میں تمام تعلیمی ادارے، سرکاری دفاتر، انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے کا فیصلہ

سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے تمام تعلیمی ادارے، سرکاری دفاتر اور انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کورونا وائرس ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں سرکاری دفاتر، تعلیمی اداروں سمیت انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیکریٹریز اپنا ضروری اسٹاف دفاتر میں بلائیں گے، دفاتر میں پبلک ڈیلنگ پربھی پابندی عائد کردی گئی ہے، دفاتر کے اوقات صبح 9 سے دوپہر 2 تک ہوں گے۔

ریسٹورنٹس میں اندر اور باہر ڈائننگ بند کرنے اور ٹیک اوے اور ڈلیوری کھلی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ملک میں اس سال گندم کا ریکارڈ ٹوٹے گا، وزیر اعظم

Read Next

کورونا ویکسین: کل سے 40 سال سے زائد افراد کی رجسٹریشن ہو گی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے