• ستمبر 18, 2021

سندھ میں بینظیرمزدور کارڈ کیلئے 174 ڈیٹا آپریٹرز کی بھرتی کی منظوری

کراچی: سندھ سوشل سیکیورٹی انسٹیٹیوٹ میں تین ماہ کیلئے ایک سو باسٹھ کنسلٹنٹ، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو بھرتی کیا جائے گا، بینظیرمزدور کارڈ کیلئے ایک سو چوہتر ڈیٹا آپریٹرز کی بھرتی کی بھی منظوری دیدی گئی۔

وزیرمحنت سعید غنی کی زیر صدارت سندھ سوشل سیکورٹی انسٹیٹیوٹ کی گورننگ باڈی کا اجلاس ہوا، کراچی میں سیسی کے تین ہسپتالوں کڈنی سینٹر، لانڈھی ہسپتال اور ولیکا ہسپتال سائٹ میں کوویڈ وارڈ بنانے، مریضوں کو وینٹی لیٹرز، آئی سی یو سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

سعید غنی نے کہا کہ کڈنی ہسپتال میں کوویڈ وارڈ موجود ہے، لانڈھی اور سائٹ کے ہسپتالوں میں یہ وارڈز بنائے جارہے ہیں، گورننگ باڈی نے تین ماہ کیلئے ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف کی بھرتی کی منظوری دیدی، اجلاس میں سیسی ہسپتالوں کے ڈاکٹروں، پیرا میڈیکل اسٹاف کو کوویڈ رسک الاﺅنس دینے کی بھی منظوری دی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

مبشر کھوکھر کیس، پولیس 3 روز بعد بھی ملزم سے قتل کی اصل وجہ اگلوانے میں ناکام

Read Next

شگر میں خواتین کو کوہ پیمائی سکھانے کیلئے سکول کھول دیا گیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے