• جنوری 28, 2022

سندھ میں بلدیاتی ترمیمی بل کے خلاف ایم کیو ایم کا احتجاج، نعرے بازی

کراچی: ایم کیو ایم کے سندھ میں بلدیاتی ترمیمی بل کے خلاف احتجاج کے دوران کارکنان اور عہدیدار ڈی ایم سی سینٹرل کے دفتر کے باہر جمع ہو گئے، مطالبات کے حق میں بھرپور نعرے بازی کرتے رہے۔

بتایا گیا ہے کہ احتجاج میں کے ایم سی ، کے ڈی اے اور واٹر بورڈ کے ملازمین بھی شامل تھے۔ احتجاج کے دوران ایم کیو ایم کے رہنماوں نے کارکنان سے خطاب کیا، مرکزی رہنما کنور جمیل کا کہنا تھا کہ کراچی کے شہری ظالمانہ قوانین کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیں، شہر کے ہر ہر گلی کوچے میں احتجاج کریں گے مگر عوام سے زیادتی نہیں ہونے دیں گے۔ ہمارا ساتھ کوئی نہیں دے گا، خود ہی جانوں کا نذرانہ دے کر حقوق حاصل کریں گے۔

احتجاجی کارکنان نے اپنے مطالبات کے حق میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر  کراچی دشمن بل نامنظور  سمیت مختلف نعرے درج تھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پیپلزپارٹی نے مہنگائی کیخلاف 10 دسمبر سے احتجاج کا اعلان کر دیا

Read Next

کندھ کوٹ: ملازمت میں ترقی کیلئے خلاف ضابطہ عمر رسیدہ افراد کی دوڑ، 2 ملازمین زخمی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے