
کراچی: سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔
صوبائی وزیر تعلیم کی جانب سے محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس کل صبح گیارہ بجے طلب کیا گیا ہے۔
صوبائی وزیر تعلیم کی جانب سے طلب کیے جانے والے اجلاس میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر تعلیم سعید غنی کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں کورونا ٹاسک فورس کے فیصلوں اور سفارشات پر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے گی۔
ہم نیوز کے مطابق اجلاس میں کمیٹی کے اراکین اس حوالے سے بھی مشاورت کریں گے کہ رمضان المبارک کے دوران تعلیمی اداروں کے اوقات کار کیا ہوں گے؟
سندھ میں کورونا ٹاسک فورس نے صوبائی حکومت کو تجویز دی ہے کہ اسکولوں کو آئندہ 15 روز کے لیے بند کردیا جائے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ صوبائی وزیر تعلیم تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرکے از خود فیصلہ کریں۔
0 Reviews