• ستمبر 26, 2021

سندھ حکومت کا گنے کی قیمت مقرر کرنے سے متعلق اجلاس، شگرملیں وقت پر چلانے کی ہدایت

کراچی: ( ) سندھ حکومت کا گنے کی قیمت مقررکرنے، شوگرملیں چلانے اور کاشتکا روں کے مسائل سے متعلق اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر زراعت منظور حسین وسان نے کی، اجلاس میں بورڈ کے ممبران، کین کمشنر، آبادگار بورڈ، چیمبرآف ایگری کلچر، پاسما، سمیت دیگر حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں گنے کی قیمت کا تعین وقت پر شوگرملیں چلانے کاشتکاروں کودرپیش مسائل کے حل پر بھی غور کیا گیا۔

منظور حسین وسان کا کہنا تھا کہ کسانوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، سندھ حکومت کاشتکاروں کو ہر ممکن ریلف فراہم کرے گی، پیپلزپارٹی کا منشور ہے کہ کسان کو مضبوط کیا جائے گا، ارسا کی جانب سے سندھ کو حصے کا پانی نہ دینے سے گنے سمیت کئی فصلوں کو کافی نقصان پہنچا ہے، منظور وسان نے ہدایت کی کہ شگرملیں وقت پر چلائی جائیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کنٹونمنٹ بورڈز الیکشن: پنجاب میں شکست پر وزیراعظم کا پارہ ہائی، رپورٹ طلب

Read Next

کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں پر پابندیاں مزید سخت کرنے کا اعلان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے