• اکتوبر 31, 2020

سندھ حکومت کا کراچی کو سات اضلاع میں تقسیم کرنے کا فیصلہ

کراچی: سندھ حکومت نے کراچی کو سات اضلاع میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کر لیا، سندھ کابینہ نے کیماڑی ضلع بنانے کی منظوری دے دی۔

وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ کی زیرصدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے۔ بلدیاتی انتخابات سے قبل کراچی میں ایک اور ضلع بنانے کی خبریں سچ ثابت ہو گئیں۔ سندھ کابینہ اجلاس میں کیماڑی ضلع بنانے کی منظوری دے دی گئی۔ کیماڑی ضلع میں سائٹ، بلدیہ، ہاربر،ماڑی پورکے علاقے ہونگے۔

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ جو اضلاع بڑے ہیں ان میں نئے ضلع بنانے کی تجویزدی جائے۔ ضلع غربی سندھ کا سب سے بڑا ضلع ہے۔ اس وقت ضلع غربی میں 7 سب ڈویژنز ہیں۔

وزیراعلی نے ضلع جنوبی کو ڈسٹرکٹ کراچی کا نام دینے کی تجویز بھی دی۔ کہا اس طرح کراچی کے اضلاع کو وہاں کے مشہورعلاقوں کے نام دیئے جائیں۔ کابینہ اجلاس میں کچھ وزرا نے خیرپور کو بھی دو اضلاع میں تقسیم کرنے کی تجویزدی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

FM Qureshi leaves for two-day visit to China to attend second round of China-Pak strategic dialogue

Read Next

اپوزیشن گروہ بندی کا شکار، حزب اختلاف کی خواہش دل میں ہی رہے گی: شیخ رشید

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے