• نومبر 25, 2020

سندھ حکومت نے 12 ربیع الاول کے موقع پر صوبے میں عام تعطیل کا اعلان

سندھ حکومت نے 12 ربیع الاول کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔ہر سال کی طرح امسال بھی 12 ربیع الاول مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی، اس موقع پر مساجد، گلیوں اور چوک چوراہوں کے علاوہ سرکاری و نجی عمارتوں کو خوبصورتی سے سجایا جائے گا اور نبی آخر الزماں حضرت محمد ﷺ کی ولادت با سعادت اور ان کی زندگی پر روشتی ڈالنے کے لیے محافل اور سیمینارز کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔ حکومت سندھ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جشن ولادت ﷺ کے موقع پر 12 ربیع الاول بروز 30 اکتوبر صوبے میں عام تعطیل ہو گی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

مکس اچار پارٹی صفدر اعوان کی بے توقیری پر چیخ رہی ہے،فیاض الحسن چوہان

Read Next

15جنوری تک نواز شریف پاکستان کی جیل میں ہوگا،شبلی فراز

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے