• جون 24, 2021

سندھ: بیوٹی پارلرز، شادی ہالز، مزارات اور پارکس بند رکھنے کا فیصلہ

کراچی: سندھ حکومت نے عالمی وبا کورونا کے باعث بیوٹی پارلرز، شادی ہالز، مزارات اور پارکس کو مزید بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے کورونا ایس او پیز کے حوالے سے نیا حکم نامہ جاری کیا گیاہے جس کے تحت سنیما گھر، بیوٹی پارلرز، شادی ہالز، مزارات، پارکس بند رہیں گے جب کہ کھیلوں کی سرگرمیوں پر بھی پابندی برقرار رہے گی۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری دفاتر کے اوقات کار معمول کے مطابق کردیے گئے ہیں اور کاروبار کے اوقات کار صبح 6 تا رات 8 بجے تک ہوں گے جب کہ  صوبے بھر میں ہفتہ اور اتوار کاروبار بند رہے گا، دفاتر میں ملازمین کی حاضری 20 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہوٹلز  اور ریسٹورینٹس کے لیے رات 12 بجے تک کاروبار کی اجازت ہوگی جب کہ ڈائن ان ٹیبل سروس پر بھی پابندی برقرار ہےگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق حکم نامے کا اطلاق 31 مئی تک ہوگا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

رنگ روڈ اسکینڈل میں کسی وزیر یا مشیر کے ملوث ہونے کا ثبوت نہیں ملا: فواد

Read Next

بدنام زمانہ جیل گوانتاناموبے سے2پاکستانیوں سمیت3 قیدی رہا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے