• جنوری 19, 2022

سندھ بار کونسل کے آفس سیکرٹری کے قتل کا ڈراپ سین،اہلیہ ملوث نکلی

کراچی: شہر قائد میں سندھ بار کونسل کے آفس سیکرٹری کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا، واردات جائیداد کے تنازع کا نتیجہ نکلی اور مقتول کی بیوی، برادر نسبتی اور سالی ملوث ملوث نکلی۔

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں سندھ بار کونسل کے سیکرٹری عرفان مہر کے قتل کی مرکزی ملزمہ انکی اہلیہ نکلی،قتل کی واردات میں ملوث مقتول کے برادر نسبتی اور اسکے دوست کو سی ٹی ڈی نے گرفتار کر لیا ہے۔

قائم مقام ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے کہا کہ ہائی پروفائل کیس کے حوالے سے پولیس پر شدید پریشر تھا، تفتیش کے لیئے مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی تھی ، سی ٹی ڈی انچارج راجہ عمر خطاب کو کامیابی حاصل ہوئی۔

سی ٹی ڈی انچارج نے بتایا کہ تفتیش میں انکشاف ہوا کہ واردات میں گھر کے لوگ ملوث ہیں۔

سندھ بار کونسل کے نمائندے ایڈوکیٹ اقبال عنایت جتوئی کا کہنا تھا کہ ہائی پروفائل ٹارگٹ کلنگ پر پورے صوبے کے 39 ہزار وکلا کو تشویش تھی ۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان اکبر اور واجدلاکھو سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے جبکہ مزید گرفتاریوں کے لیئے کارروائی جاری ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

گوجرانوالہ:خواتین سے بدتمیزی کرنیوالا برقعہ پوش نوجوان پکڑا گیا،مقدمہ درج

Read Next

توہین عدالت کیس، اٹارنی جنرل کی رانا شمیم پر فردجرم عائد کرنے کی استدعا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے