• ستمبر 18, 2021

سندھ: آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کا بچوں کو آؤٹ ڈور تعلیم دینے کا اعلان

کراچی: سندھ میں آج سے تعلیم بچاؤ تحریک کا آغاز، آل پرائیوٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے آؤٹ ڈور تعلیم دینے کا سلسلہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ محکمہ تعلیم سندھ نے نجی اسکولز کی دھمکی پر کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

سندھ حکومت اور نجی اسکولز ملکان آمنے سامنے۔ آل پرائیوٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کا آوٹ ڈور اسکولنگ شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ آل پرائیوٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے کہا تعلیمی نظام آوٹ ڈور اسکولنگ پر شفٹ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں تعلیم سرگرمیاں جاری ہیں، صرف سندھ کے بچوں کو تعلیم سے محروم رکھا جا رہا ہے، پیر کی صبح نو بجے صوبائی حکومت کی پالیسوں کے خلاف احتجاج کریں گے۔

نجی اسکولز کی دھمکی کے بعد محکمہ تعلیم نے جوابی دھمکی دے ڈالی۔ محکمہ تعلیم سندھ نے مراسلہ جاری کر دیا اور کہا اسکولز کھلے تو کارروائی ہوگی، اسکولز کی رجسٹریشن معطل کر دی جائے گی، کورونا کے باعث اسکولز تاحکم ثانی بند رکھنے کا فیصلہ برقرار ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

مطلق العنان حکومت قبول نہیں، طالبان سے لڑنے کے لیے تیار ہیں: احمد مسعود

Read Next

جنوبی پنجاب میں کپاس کی فصل پر بیماریوں کا حملہ معاشی حد سے تجاوز، کاشتکار پریشان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے