• جنوری 21, 2022

سندھ اور بلوچستان کے سی این جی سٹیشنزکو ڈھائی ماہ کیلئے بند کردیا گیا

کراچی: سندھ اور بلوچستان کے سی این جی سٹیشنزکو ڈھائی ماہ تک کے لئے بند کردیا گیا، گیس بندش کے سبب سی این جی اسٹیشنز مالکان سمیت رکشہ اور ٹیکسی ڈرائیورکافی پریشان دکھائی دیتے ہیں۔

حکومت کے منظور کردہ گیس لوڈ مینجمنٹ کے ترجیحی آرڈر کے تحت سردیوں میں گھریلو صارفین اور ایکسپوٹ انڈسٹری کو گیس کی فراہمی یقینی بنانے کے خاطر سندھ اور بلوچستان کے سی این جی سٹیشنز کو 15 فروری 2022 تک مکمل طور پر بند کردیا گیا۔

ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی نے اس معاملے پر سی این جی سیکٹر سے اس بات کی توقع ظاہر کی ہے کہ گھریلو صارفین کو گیس کی بلا تعطل فراہمی کے لیے ان کا تعاون حاصل رہے گا۔

سی این جی ایسوسی ایشن نے حکومت کے اس فیصلے کو سی این جی سیکٹر کا معاشی قتل قرار دیا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بارباڈوس برطانوی بادشاہت سے نکل کر آزاد جمہوریہ بن گیا

Read Next

نومبر میں ملکی برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح 2 ارب 90 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے