• اکتوبر 30, 2020

سندھ: اسکول فیس میں20 فیصد رعایت نہ دینے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم

کراچی: سندھ ہائیکورٹ میں نجی اسکولوں کی فیس میں رعایت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی سندھ ہائی کورٹ نے نجی تعلیمی اداروں کی فیس میں20 فیصد رعایت نہ دینے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ۔ عدالت نے حکم دیا کہ ڈی جی پرائیوٹ اسکول 20 فیصد رعایت کے قانون پر عملدرآمد کرائے۔ والدین فیس میں رعایت نہ دینے والے اسکولوں کے خلاف شکایت درج کروائیں۔ ہائی کورٹ نے ڈی جی پرائیوٹ اسکولز کو ہدایت کی ہے کہ والدین کی شکایات موصول ہونے پر تعلیمی اداروں کے خلاف کارروائی کریں اور حکم پرعملدرآمد کی رپورٹ 20 دن میں پیش کی جائے۔ عدالت نے تمام فریقین کی رضامندی کے بعد درخواست نمٹا دی ہے۔ خیال رہے کہ حکومت سندھ نے سندھ کورونا ریلیف آرڈیننس جاری کیا تھا جس کی منظوری 15 مئی کو گورنر سندھ نے دی تھی۔ مسودے کے مطابق نجی اسکولوں پر 20 فیصد ٹیوشن فیس کی کٹوتی لازم قرار دی گئی ہے جسے کسی اور مد میں یا مخصوص مدت گزرنے کے بعد بھی وصول نہیں کیا جائے گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سیف علی خان اورکرینہ نے خوشخبری سنادی

Read Next

پاکستان کیساتھ مضبوط شراکت داری اور گہری دوستی ہمیشہ برقرار رکھیں گے: چین

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے