• نومبر 28, 2020

سنجے دت نے کینسر کو شکست دے دی

بالی وڈ کے معروف اداکار سنجے نے دت جان لیوا بیماری کینسر کے خلاف جنگ جیت لی اور اب وہ مکمل طور پر صحت یاب ہوگئے ہیں۔ سنجے دت نے ستمبر میں ٹوئٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو اطلاع دی تھی کہ وہ طبی مسائل کی وجہ سے سوشل میڈیا اور اپنے کام سے کچھ وقفہ لے رہے ہیں۔ سنجے دت کی جانب سے بریک لینے کے اعلان کے بعد ان کی بیماری پر قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں اور بھارتی میڈیا نے اداکار کے قریبی ذرائع کا حوالہ دے کر ان کے کینسر میں مبتلا ہونے کی خبر دی تھی تاہم سنجے دت یا ان کے اہلخانہ نے اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی تھی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

میشا شفیع کی ہتک عزت کے دعوے پر کارروائی روکنے کی درخواست مسترد

Read Next

سونے کی نئی قیمت سامنے آگئی، ڈالر 5 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے