• فروری 25, 2021

سنتھیا نے بھی رحمان ملک کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی اپیل کردی

امریکی خاتون سنتھیا رچی نے پی پی رہنما رحمان ملک کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی اپیل کردی۔

سنتھیا رچی نے اپنی درخواست میں کہا ہےکہ معاملہ حل ہونے تک رحمان ملک کا نام ای سی ایل میں ڈالاجائے اور وہ کہیں نہیں جا رہیں۔

اس قبل رحمان ملک نے سنتھیا رچی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کیا تھا ۔

خیال رہے کہ سنتھیا رچی نے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک پر جنسی زیادتی جب کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور مخدوم شہاب الدین پر دست درازی کا الزام لگایا ہے۔

پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے سنتھیا رچی کے الزامات کی سختی سے تردید کی گئی ہے اور پیپلز پارٹی نے امریکی خاتون کے خلاف عدالت سے بھی رجوع کر لیا ہے۔

رحمان ملک کی جانب سے سنتھیا رچی کو 50 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجا گیا ہے جب کہ سنتھیا رچی نے یوسف رضا گیلانی کو 12 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوایا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بلوچستان میں ہوٹلز اور ریسٹورینٹس کھولنے کی اجازت

Read Next

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے