• اکتوبر 24, 2020

سمگلنگ کیس میں ضمانت پر رہا گلوکارہ ایان علی نے اپنا پہلا میوزک البم ریلیز کر دیا

کرنسی اسمگلنگ کیس میں ضمانت پر رہا پاکستان کی ماڈل اور گلوکارہ ایان علی نےاپنا پہلا میوزک البم ریلیز کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے گلوکارہ نے لکھا کہ جس میوزک البم پر انہوں نے5 سال قبل کام شروع کیا تھا بالآخرریلیز ہو گیا ہے۔

ایان علی کا کہنا ہے کہ ان کے البم نتھنگ لائیک ایوری تھنگ” کی آفیشل اینی میٹڈ ویڈیوز اور آفیشل میوزک ویڈیوز اور بہت کچھ جلد ریلیز کیا جائے گا۔

ایان علی کے گانے اس وقت معروف میوزک اسٹریمنگ ایپس اور ویب سائٹس اسپاٹی فائی، ڈیزر اور گوگل پلے پر سنے جا سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ ایاز علی کے گانے ان کے یوٹیوب چینل پر بھی سنے جا سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ 12 جولائی کو مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ماڈل ایان علی نے لکھا کہ ’پرانی لیمبرگینی میں بیٹھ کر اپنے 7 نئے گانے سننے اور سیر پر جانے کا وقت ہوا چاہتا ہے’۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

عالمی ادارہ صحت کا کروناویکسین سے متعلق بڑا بیان

Read Next

امیتابھ بچن کورونا سے صحت یاب، گھر منتقل ہو گئے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے