• ستمبر 23, 2021

سماعت بحال کرنیوالا کان کا تھری ڈی پردہ ’’فونوگرانٹ ‘‘تیار

نیویارک : سائنسی ماہرین نے تھری ڈی پرنٹر سے چھاپا گیا سماعت بحال کرنے والا پردہ “فونو گرانٹ” تیار کر لیا۔

 رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں لاکھوں افراد ایسے ہیں جن کے کان کا پردہ کسی چوٹ، انفیکشن یا بیماری سے شدید متاثر ہو جاتاہے اور وہ سننے کی صلاحیت کھو بیٹھتے ہیں۔ اس صلاحیت کو بحال کرنے کیلئے ہارورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے تھری ڈی پرنٹر سے چھاپا گیا ایک مصنوعی کان کا پردہ (ایئرڈرم) بنایا ہے اوراس کی تجارتی پیمانے پر تیاری شروع ہوگئی ہے ۔

سننے کی صلاحیت بحال کرنے کا روایتی علاج تو ٹمپینوپلاسٹی ہے جس میں مریض کے اپنے جسم کی کھال سے کان کے پردے کی مرمت کی جاتی ہے لیکن ہر دفعہ اس سے فائدہ نہیں ہوتا ہے ۔ اس آپریشن میں کان کے پیچھے سے باریک سوراخ بھی کیا جاتا ہے اور کئی دفعہ پورا آپریشن ہی ناکام ہوجاتا ہے ، نئے بنائے گئے مصنوعی پردے کا نام فونوگرانٹ رکھا گیاہے اور اس کاڈیزائن سائیکل کے پہیوں کی تاروں جیساہے ۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

گوجرانوالہ میں سات سالہ بچی سے زیادتی، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج

Read Next

شوہر کی گرفتاری کے بعد شلپا شیٹی کا پہلا فوٹو شوٹ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے