• اکتوبر 26, 2021

سلمان فیصل کی اہلیہ کی طلاق کی افواہوں پر وضاحت

لاہور: سینئر اداکارہ صبا فیصل کے بیٹے اداکار سلمان فیصل کی اہلیہ نیہا ملک نے طلاق کی افواہوں پر تین ماہ بعد وضاحت دیتے ہوئےکہا کہ وہ شوہر کے ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سلمان فیصل اور نیہا ملک کی طلاق کی افواہیں رواں برس جولائی میں عید الاضحیٰ کے موقع پر صبا فیصل کی جانب سے بہو کے بغیر اہل خانہ کے ہمراہ تصویر شیئر کرنے کے بعد پھیلی تھیں۔ نیہا ملک نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ ان کے حوالے سے غلط خبریں پھیلائی جا رہی ہیں، وہ شوہر کے ہمراہ خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں۔

نیہا ملک نے واضح کیا کہ وہ نہ تو الگ ہوئے تھے اور نہ ہی ان کی طلاق ہوئی ہے ۔صبا فیصل کی بہو نے عزم کرتے ہوئے لکھا کہ وہ مزید زندگی بھی شادی شدہ جوڑے کے طور پر گزاریں گے ،ان کے اور شوہر کے درمیان کسی طرح کا کوئی اختلاف نہیں ہے ۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

حکومت کامہنگائی کا ایک اور وار،ایل این جی مہنگی کردی گئی

Read Next

آریان کیس، سلمان کے مشورے پر شاہ رخ نے وکیل بدل لیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے