• جولائی 30, 2021

سلمان خان کی مہمان نوازی نے دل جیت لیا: ارجمند رحیم

کراچی:بھارت گئی تو سلمان خان کی مہمان نوازی اور رویے نے دل جیت لیا۔ سینئر اداکارہ و ہدایتکارہ ارجمند رحیم کا ویب شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں بھارت کے شہر دہلی ڈانس کلاسز کیلئے گئی تھی۔

بھارت میں گزرے لمحات پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہدایتکار امتیاز علی اور انوراگ کشیپ میرے اچھے دوست تھے ایک شام مجھے وہ سلمان خان کے گھر رات کے کھانے پر بھی لے گئے، سلمان کی اپنائیت نے میرا دل جیت لیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ دیر ہوجانے کی وجہ سے کھانا کھائے بنا ہی واپس آنا چاہتی تھی لیکن سلمان خان نے نہیں آنے دیا اور مجھے اپنے پسندیدہ ریسٹورینٹ کا کھانا منگوا کر کھلایا۔ اس دوران اداکار جیکی شروف سے بھی اچھی دوستی ہوگئی تھی اور انہوں نے ممبئی میں گھر ڈھونڈنے میں مدد بھی کی، جیکی اور سلمان سے ملنے کے بعد دونوں کی مداح ہوگئی تھی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

جارج فلائیڈ کے قتل میں ملوث پولیس افسر کو ساڑھے 22 سال قید کی سزا کا حکم

Read Next

ایشوریا رائے نے مہوش حیات کی مسترد کردہ فلم میں کام کیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے